ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکہ:خاتون صحافی کے خلاف ٹرمپ کے متنازع ٹویٹ

امریکہ:خاتون صحافی کے خلاف ٹرمپ کے متنازع ٹویٹ

Sat, 01 Jul 2017 15:21:30    S.O. News Service

واشنگٹن،30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وائٹ ہاؤس نے ایک سینئر خاتون صحافی کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر دیے گئے متنازع بیان کا دفاع کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ پر میڈیا کے حانب سے مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں اور صدر نے ان ہی کے حوالے سے ٹوئٹر پر تبصرہ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں ایم ایس این بی سی سے وابستہ صحافی میکا برینزسکی کو پاگل میکا کہا تھا۔ٹرمپ نے انھیں پلاسٹک سرجری کی وجہ سے بدصورت نظر آنے والی خاتون کہا اور ٹی وی پر برینزسکی کے ساتھی میزبان جو سکار برو کو انھوں نے پاگل جو کہا۔ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے سنا ہے کہ ’’مارننگ جو شو‘‘میں میرے بارے میں برے الفاظ کہے گئے۔ تو پھر کیسے وہ کم دماغ والی پاگل میکا اور دماغی مریض جو فلوریڈا میں اپنے ’’مار اے لاگو‘‘ریزورٹ میں مجھ سے مسلسل تین دن تک ملنے کو کہہ رہے تھے۔ پلاسٹک سرجری کی وجہ سے وہ بدصورت دکھائی دے رہی تھیں۔ میں نے انہیں منع کر دیا۔ایم ایس این بی سی پر نشر ہونے والا صبح کا شو 'مارننگ جو' کو میکا برینزسکی اور جو سکاربرو مشترکہ طور پر پیش کرتے ہیں۔ اس ہفتے کے پروگرام میں میکا نے ٹرمپ کی انتظامیہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ٹرمپ پر 'ظالم' ہونے کا الزام لگایا تھا۔رپبلکن پارٹی کے سینیئر رہنما پال رائن نے صحافی سے متعلق ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک مناسب تبصرہ نہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہماری کوشش لہجے کو درست کرنا اور مہذب زبان میں بات کرنے کی ہے۔ اس طرح کے لہجے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔لیکن وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ ہکابی نے ٹرمپ کے بیان کیا دفاع کیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ میڈیا نے صدر اور ان کی حکومت کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور صدر انھی حملوں پر اپنی رائے ظاہر کر رہے تھے۔


Share: